وزیر اعلیٰ اپنی حکومت کے اخری ایام میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی

0 0

گلگت(پ-ر) گلگت متحدہ اپوزیشن کے ممبران قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع اور جاوید حسین چیرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے تحصیل انتظامیہ دنیور کی جانب سے رات کے اندھیرے میں جوتل داس میں تعمیرات کو گرانا چائینہ پاکستان اکانومک کوریڈور کے خلاف سازش سمجھتے ہیں. رات ایک بجے چوری چھپے عوام کی تعمیرات کو مسمار کرنا علاقے کے ماحول کو خراب کرنے کی مترادف ہے. وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنی حکومت کے آخری ایام میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے. ایک طرف 2 گھروں کے لئے 60 کروڈ کی پل بنواتا ہے دوسری طرف ہزاروں کی آبادی پر مشتمل ایک ہی کمیونٹی کے مکانات کو گرواتا ہے. فورس کمانڈر گلگت بلتستان وزیر اعلی کی فرقہ وارانہ کاروائیوں پر نظر رکهیں. ایک طرف وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کشمیر کے معاملات کو یونائیٹڈ نیشن کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے پر ذور دے رہے ہیں دوسری طرف اپنے ہی شہریوں کو ان کی اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. گزشتہ رات تحصیل انتظامیہ دنیور کی جانب سے جوتل کنو داس پر تعمیرات کو گرانا اور کشمیر میں بھارتی مظالم میں کوئی فرق نہیں.اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان میں تعینات پاکستانی لابی کا گلگت بلتستان میں وجود غیر قانونی ہے.گلگت بلتستان میں تعینات پاکستان کے قابض بیروکریٹس کان کھول کر سن لے اس کے بعد گلگت بلتستان میں کہیں بھی کوئی کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان میں تمہارا وجود غیر قانونی اور یہاں کی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر قبضہ کرنے کا اختیار آپ کو کس نے دیا ەے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ دنیور نے جوتل داس میں رات کے اندهیرے میں تعمیرات کو گرا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ گلگت بلتستان میں کسی طور پر امن نہیں چاہتے. گلگت بلتستان میں ایک ہی کمیونٹی کی زمینوں پر حملے کر کے مودی کا کردار نبھا رہے ہیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website