سکردو میں غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کے نام پر محکمہ ایکسائز پولیس بے لگام۔

0 0

سکردو(ٹی این این) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو نے غیرقانونی گاڑیوں کی چیکینگ کے نام پر عوام کا جینا محال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت سکردو میں مختلف مقامات پر ناکے لگا کر غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کے نام پر من مانی شروع کررکھا ہے ۔گلگت بلتستان میں جو بھی گاڑیاں آتے ہیں وہ گلگت بلتستان کے حدود اور حدود سے باہر مختلف چیک پوسٹوں کے گزر کر مختلف اضلاع میں پونچائے جاتے ہیں لیکن محکمہ ایکسائزنے چیک پوسٹوں سے اس قسم کی گاڑیاں گرزنے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اس حوالے سیکرٹیری جنرل انجمن تاجران سکردو احمد چو شگر ی کا کہنا تھا کہ بلتستان میں دو قسم کی گاڑیاںلائے جاتے ہیں ایک نان کسٹم پیڈ اور دوسرا چابی چور۔اور یہ گاڑیاں صوبہ پختونخواہ کے سوات مینگورہ سے گلگت بلتستان لائے جاتے ہیں اور یہ گاڑیاں کے پی کے کے مختلف چیک پوسٹوں سے گزر کرکے گلگت بلتستان پونچتے ہیں اور بلتستان پونچنے سے پہلے بھی کئی چیک پوسٹیں موجود ہیں لیکن محکمہ ایکسائز سکردو نے اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے عوام کو تنگ کیا جارہا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی گاڑی پکڑتے ہیں اُسے گروانڈ کرنے کے بجائے محکمہ ایکسائز کے ملازمین اور منطور نظر افراد سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر چلا رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔لہذا اگر کسی قسم کی غیر قانونی گاڑی بلتستان میں پونچا ہے تو اُس کا ذمہ دار محکمہ پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ہے جو چیک پوسٹوں سے پیسے لیکر اس قسم کی گاڑیوں کو چھوڑتے ہیں۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے بلتستان کے عوام کے بلاوجہ تنگ کرنے کا نوٹس لیں اور چیک پوسٹوں پر پیسے لیکر چاپی چور گاڑیاں گزارنے والے کے خلاف کاروائی کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %