گلگت (پ،ر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آرڈر لاگو کرنے کی صورت میں گورنر ہائوس کا گھیرائو کرنے اور پورے گلگت بلتستان کو جام کرنے کا اعلان کردیا۔کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین فدا حسین ،جنرل سیکرٹری یعصوب الدین ،مسعود الرحمن ،کریم خان اور یوسف ناشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی حیثیت واضح کردی ہے اور اس فیصلے کو تسلیم کرنا وفاقی حکومت پر لازم ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری یعصوب الدین نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی آرڈر کے خلاف مذاحمت کی ہے اگر یہ خطہ صوبہ نہیں بن سکتا یا ریاست کی کوئی مجبوری ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق متنازعہ حیثیت کے حقوق دیے جائیں انہوںنے کہا کہ آخر آرڈر کو ہم سے کیوں چھپایا جارہاہے اس میں کیا ہے کونسی خوبیاں ہیں مسودے کو اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے کیونکہ ہماری اسمبلی بھی موجود ہے ہمارے منتخب نمائندے ہیں ان کے سامنے آرڈر کو دکھایا جائے جس پر بحث کروا کر آئین کے مطابق لاگو کیا جائے۔لیکن چوری چھپے اچانک سے آرڈر لاگو کرنا اس قوم کے ساتھ کھلواڑ ہے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے آرڈر کی مصیبتیں ابھی تک ہم جھیل رہے ہیں کیونکہ آرڈر سے پہلے سارے ملازمین مقامی ہوتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کے آرڈر کے بعد باہر سے ملازمین کی بھر مار ہے اب تو فاٹا سے کوٹہ الگ کر کے ایک اور ظلم کیا گیا اس طرح تو کل تحصیلدار اور تھانیدار بھی باہر سے آئیں گے انہوںنے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں جی بی کا کوئی کم از کم 5فیصد کیا جائے کیونکہ ہماری قربانیاں ہیں سندھ،پنجاب اور بلوچستان والے اپنے وسائل اور آبادی کو بنیاد بنا کر حصہ لیتے ہیں لیکن ہمارے وسائل کا کوئی حساب کتاب نہیں ملازمین کے پاور شیئرنگ فارمولے کو آزاد کشمیر کے برابر کیا جائے منرلز ،مائننگ اور فاریسٹ سمیت دیگر وسائل پر ہمارا حق ہے اس حق کو چھین کر بلوچستان کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کے بھیانک نتائج نکلیں گے انہوںنے کہا کہ ایک کونسل کے بالا کو نازل کر کے وسائل ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم کونسل کو ٹیکس کی مدد میں ایک سکہ بھی دینے کیلئے تیار نہیں ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین فدا حسین نے کہا کہ حال ہی میں پارلیمانی جماعتوںنے آرڈر کو مسترد کیا لیکن 2009میں پیپلز پارٹی اور اس کے بعد ن لیگ نے اس آرڈر کے ذریعے خوب مراعات لیں حفیظ الرحمن نے پہلے آرڈر کو عذاب قرار دیا جب حکومت ملی تو رویہ تبدیل ہوگیا ۔ہم پھر بھی کہتے ہیں کہ حکومت اور اسمبلی اراکین نے پانچ سال خوب مراعات لئے آخر میں جا کر مخالفت شروع کردی ہے تو کوئی بات نہیں آگے تین ماہ باقی رہتے ہیں ممبران اسمبلی تین ماہ کی مراعات چھوڑ کر عوام میں آجائیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شامل ہو کر تحریک کا آغاز کریں تو معلوم ہوگا کہ حقوق ملتے ہی یا نہیں عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیا جائے کیونکہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں کریم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے ن لیگ کے دور میں جتنے بھی فنڈ آئے ان کا حساب کتاب ہونا چاہیے اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہمیں سہولیات نہیں دی جاتی تو سارے عہدوں کو واپس لے کر ان کی مراعات کو میڈیکل کالج کے قیام پر خرچ کیا جائے بی این یف ناجی گروپ کے رہنما یوسف ناشاد نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے اقوام متحدہ کو خط حقائق کے برعکس ہیں کیونکہ گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں ہوسکتا کوئی بھی باوقار قوم کو آرڈروں پر نہیں چلایا جاتا قوم نے ستر سال تک انتظار کیا ستر سال بعد بھی آرڈر سنگین مذاق ہے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ستر سالوںسے شیعہ سنی کے نام پر ورغلایا گیا اب عوام متحد ہو چکے ہیں آرڈر کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اسمبلی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ہمارے وزیروں اور مشیروں کو پنجاب کے برابر مراعات ہیں لیکن یہ لوگ بجلی اور پانی کا مسئلہ بھی حل نہیں کرسکے یہاں دریا بہتا ہے لیکن پینے کا پانی نہیں تمام تاجر جنریٹر چلاتے ہیں اب اس کو بھی بند کرنے کا کہا جارہاہے یہ ظلم نہیں ہے تو کیا ہے انہوںنے کہا کہ اسمبلی سے غریب کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہمیں ایسے حقوق چاہئیں جو ڈائریکٹ غریب کو ملے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے گورنر ہاوس کے گھیراو کا اعلان کردیا، متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق دینے کا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا