شگر(عابدشگری) وادی شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے دو ہونہارنوجوانوں اقبال حسین شگری اور ڈاکٹر ممتاز شگری نے بالترتیب کاکول اور اے ایم سی سے تربیت مکمل کرکے ہوکر پاک آرمی میں بحیثیت کیپٹن آفیسر جوائن کرلیا۔ اقبال حسین کوپاکستان ملٹری کاکول اکیڈمی سے دوران تربیت ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی (پریزیڈنٹ گولڈ میڈل)سے نواز ا گیا۔وہ یہ تمغہ حاصل کرنے والا پہلا بلتی آفیسر ہے۔تمغہ ٹرینگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے دوسرے بہترین آفسر کو دیا جاتا ہے۔ 400 کیڈٹس میں سے اقبال دوسرے نمبر رہے ۔انہوں نے سوئی کیڈٹس کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آرمی میں بحیثیت انجینئرز کمیشن حاصل کیا تھا۔جبکہ ڈاکٹر ممتاز شگری جنہوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ دونوں کا تعلق شگر کے ایک چھوٹے گاؤں مرہ پی بانگ رنگا سے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا