سکردو(تحریر نیوز)پاکستان تحریک انصاف گانچھے کے جنرل سیکریٹری و بانی رہنماء شریف بلتستانی نے سکردو انتظامیہ کی جانب سے بوا آزاد کے آستانے کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسمار کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سکردو انتظامیہ کا یہ اقدام انتہائی متعصب اور غیر قانونی ہے۔سکردو انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں بوا آزاد کی کو مسمار کرکے ہزاروں عقیدت مندوں کی جذبات کو مجروح کیا ہے۔یہ زمین بوا آزاد نے خود زندگی میں خریدا تھا۔ جسے حسین آباد کے لوگوں نے فروخت کیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب اب اسے سرکاری زمین قراردینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بوا آذاد اور اْنکے خاندان کے دیگر افراد کے مقبرے کو مسمار کرنا دراصل بلتستان میں بدامنی پیدا کرنے کی ایک حکومتی سازش ہے۔ کیونکہ اس وقت قومی حقوق کی حصول کیلئے بلتستان بیدار نظر آتا ہے اور حکومت نے ہمشیہ کی طرح اس بار بھی عوامی آواز کو سازشوں کے ذریعے دبانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے سکردو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس غیر قانونی اقدام پر نوربخشی عوام سے معافی مانگے اور بوا آزاد کی آستانے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا