گلگت (ٹی این این) گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کو کشمیر ریلی میں شریک نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو انجنئیرواٹر اینڈ پارو گلگت بلتستان کے آفس سے جاری ایک نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ملازمین کل پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کریں بصورت دیگرشریک نہ ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ سرکاری ملازمین محکمہ واٹر اینڈ پاور میں پائے جاتے ہیں۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا