سکردو(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر غلام شہزاد آغا نے اپنے ایک بیان میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گلگت بلتستان کو حقوق دینے میں مکمل ناکام رہے۔ تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان سے کوئی دلچسپی نہیں۔انہیں دیگر پارٹیوں کو نیچا دکھانے اور مہنگائی بڑھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔انہوں نے مزید کہا ھے کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنے انا اور زاتی حسد کو چھوڑ کر ایک قوم بن کر اپنے قومی جدوجہد کو تیز کریں۔ ہمیں وفاق سے بائیکاٹ کر کے اپنے روشن مستقبل کے لئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے آئینی معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی بھی اصلیت سامنے آچکے۔ اب تمام سیاسی پارٹیوں کو سر جوڑ کر کسی ایک ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔ ہم کب تک دوسروں کے رحم وکرم پر اپنے مستقبل سے کھیلتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے متنازعہ حیثیت کے حقوق کے لئے جدوجہد ناگزیر ہوچکا ہے۔
وفاق سے بائیکاٹ کرکے قومی جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت پی پی پی بلتستان ریجن کے صدر غلام شہزاد اغا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا