سکردو(پ ر) گلگت بلتستان میں آرڈر 2009 کی نفاذ کا کفارہ پیپلز پارٹی جی جی آرڈر 2020 کی شدید مخالفت اور عدالتی جنگ کرکے ادا کریں گے اس آرڈر کی نفاذ پارٹی کا بہت بڑی غلطی تھی سید جعفر شاہ نےاس غیر قانونی آرڈر کی نفاذ میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے اگر جعفر شاہ اس وقت مخالفت کرتے تو ایسی آرڈر کا نفاذ ممکن نہیں تھا یہ بات نجف علی سیکرٹری اطلاعات پی پی بلتستان ریجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا نوازا شریف نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی اور اس کمیٹی نے قدرے بہتر سفارشات تجویز کیا تھا اور نوازشریف اس کے حق میں تھے مگر وزیر اعلی جی بی حفیظ الرحمن کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس پر عمل در آمد نہیں ہوسکا اس پر جی بی کے عوام حفیظ الرحمن سے بدلہ لیں گے جعفر شاہ جب سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تو اپنی اہمیت بڑھانے کے لئے کئی تقریبات میں منظور پشتین نہ بنانے کی دھمکی دیاتھا اب جب وہ خود پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صدر بنے تو ذاتی مفادات کے لئے گلگت بلتستان کے حقوق اور عوام کو پس پش ڈال کر سرکار کے ہاں میں ہاں ملارہے ہیں اور اپنے آپ کو وزیر اعلی بنانے میں گلگت بلتستان کو بیج نا چاہتے ہیں مگر اب عوام ایسا کرنے نہیں دیں گے گلگت بلتستان کے عوام اب جھاگ چکا ہے اور حقوق کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں اس دوران آغا علی رضوی کا جعفر شاہ کی قیادت میں حقوق اور حفیظ الرحمن کا تعریف کرنا لمحہ فکریہ ہے آغا علی رضوی متنازعہ بیانات دے کر خود کو متنازعہ نہ بنائیں
ہمیں کسی عبوری غیر عبوری صوبے کی ضرورت نہیں گلگت بلتستان کو متنازعہ حیثیت دے کر سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کریں اور گلگت بلتستان اسمبلی کو اپنے فیصلے خود کرنے دیں اسلام آباد سے ریموٹ کنٹرول کے زریعے گلگت بلتستا ن کو چلانا عوام اور پاکستان کے مفاد میں نہیں
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اب مذید کسی آرڈر کی گلگت بلتستان سے شیڈول فورتھ ہٹالیں اے ٹی اے کا خاتمہ کریں سیاسی اسیروں کو رہا کریں ورنہ گلگت بلتستان کے عوام شدید احتجاج کریں گے اور پیپلز پارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے
پی پی پی گلگت بلتستان نے آرڈر 2009 کی نفاذ کیلئے وفاق کا ساتھ دینے پر کفارہ ادا کرنے کا اعلان کردیا.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا