سکردو(پ ر) ضلع سکردو کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ایک سکیم رکھا گیا تھا جو کہ منظور ہو چکا ھے اور اس سکیم پر بہت جلد کام شروع کئے جائیں گے۔ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سکیم کو بہت ہی کم مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بھر پور کوشش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم کو بنانے کے لئے ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق کی کوششوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے دن رات محنت کی اور ٹریفک مسائل کو حکام کی نوٹس میں لانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں یہ سکیم منظور ہوئی۔ اس سکیم میں ٹریفک کون، سائن بورڈ، بریکر، فائبر روم، بیرئیر اور کیٹ آئیز ریفلکیٹر وغیرہ وغیرہ مختلف جگہوں پر نصب کئے جائیں گے جس سے عوام الناس اور ہر شہری براہ راست مستفید ہونگے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس سکیم میں تقریباً دس ملین روپے خرچ ہونگے۔
سکردو شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے کتنا ملین خرچ کررہا ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتا دیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا