گلگت( تحریر نیوز) گلگت بلتستان کے قومی حقوق کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک حسنین رمل کو آج انسداد دہشگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل کی طرف سے درخواست ضمانت جمع کرنے پر جج نے ضمانت کو خاموشی سے مشروط کیا تو وکیل کی جانب سے جرم کے حوالے سے استفسار کرنے پر جج نے کہا کہ حسنین رمل لکھ کر دے کہ آئندہ سوشل میڈیا پر حقوق کی بات بلکل نہیں کرے گا وہ خاموشی سے اپنی زندگی گزاریں گے۔ حسنین رمل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہ کیا اور نہ کرنے کا ارادہ ہے لہذا قومی حقوق کے حوالے سے خاموشی مجھے منظور نہیں چاہئے مجھ پر کتنا بھی ظلم ڈھایا جائے۔
اُنکے وکیل کا کہنا تھا کہ اب ہم چیف کورٹ میں اُنکی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا