اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن نسرین جلیل کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، نثار محمد،محسن لگاری ، مفتی عبدالستار، سحر کامران ، کے علاوہ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیدی جس کے مطابق ملک بھر میں لاپتہ افراد کے کل 4329مقدمات درج ہیں جن میں سے 29سو مقدمات نمٹائے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں 793،پنجاب کے 247،سندھ اور بلوچستان کے 115، اسلام آباد کے 44،فاٹا کے 52، آزاد کشمیر میں 15جبکہ گلگت بلتستان میں سب سے کم 5لاپتہ افراد کے مقدمات درج کئے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔جن میں زر ، زمین ، زن سمیت اغواءبرائے تاوان جیسے اسباب ہوسکتے ہیں اجلاس میں بہتر قانون سازی کے لئے حساس اداروں کے زمہ داران کو بھی شریک کرنے کی تجویز دی گئی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا