شگر(پ ر )تحریک حرمت رسول کے رہنماءحسین شگری نے کہا ہے کہ حلف نامہ میں ردوبدل پر کلیریکل غلطی کی باتیں درست نہیں‘ الیکشن کمیشن ان تمام اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرے جو اس بل کی منظوری کا حصہ بنے۔حلف نامہ میں اقرار نامہ کا لفظ شامل کرنے سے حکومت کے آئندہ کیلئے بھی مذموم عزائم واضح ہو گئے۔وزیر قانون فی الفور استعفیٰ دیں۔ حکمران قادیانیوں کو مسلم ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا چاہتے ہیں۔ حلف کی بجائے اقرار نامہ کا لفظ شامل کر نے والوں کو قوم کٹہرے میں کھڑا دیکھنا چاہتی ہے۔جمعہ کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا اور لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔حکومت قومی اسمبلی میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگے وگرنہ ملک گیر تحریک کے ذریعہ وہ سبق سکھائیں گے جو موجودہ حکمران پانامہ سے بھی نہیں سیکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کو منتخب کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات بل منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا