چلاس (راجہ اشفاق طاہر) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد اور سیکرٹری داخلہ بلال احمد میمن ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچ گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے داریل میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ، ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں اور دیامر بھاشہ ڈیم ری سٹیلمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر داریل کے علمائے کرام اور عمائدین سے بھی ملاقات اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے عوام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جرائم پیشہ افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا