انجمن تاجران سکردو کا وزیر اعظم پاکستان کے نام کھلا خط، غیر قانونی ٹیکسز کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار۔

0 0

سکردو( تحریر نیوز) انجمن تاجران سکردو نے گلگت بلتستان پر غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں احتجاج کے دوران مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف نعرے درج تھے پریس کلب سکردو کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر و اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا انتہائی دور افتادہ پسماندہ علاقہ ہے اور ہمارے علاقے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق یہ خطہ متنازعہ شمار کیا جاتا ہے جس کی رو سے اس علاقہ میں کسی بھی قسم کا ٹیکسز لاگو نہیں ہوسکتا ۔حال ہی میں وزیراعظم پاکستان کے حکم پر کسی بھی قسم کے بنکینگ لین دین پر مجوعی طور پر دس فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے اس کے برعکس پاکستان کے دائرہ حدود کے اندر ہوتے ہوئے بھی مینگورہ سوات کوہستان مالاکنڈ وفاٹا وغیرہ کسی بھی قسم کے ٹیکسٹز سے مستثنٰی ہے ۔ویسے بھی عالمی طاقتوں کی نظریں اس خطہ پر جمی ہوئی ہیں اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے بین الاقوامی سازشوں کو دوام بخشی جا رہی ہے جو کہ ملک کے حق کسی بھی صورت بہتر نہیں ہے پہلے ہماری شناخت کو تسلیم کیا جائے بعد میں ٹیکسز نافذ کیا جائے آخر میں شرکاء ریلی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website