سکردو(ٹی این این) سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع سکردو میںغریب آدمی کیلئے گرم ملبوسات کی خریداری ناممکن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سکردو سے بلتستان کے دیگر اضلاع کےبھی عوام سردیوں سے بچاو کیلئے گرم ملبوسات خریدتے ہیں لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی دوکانداروں نے گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔ حالانکہ گلگت بلتستان میں ملبوسات ذیادہچین سے بائی روڈ امپورڈ کی جاتی ہے اس وجہ سے شہروں کی نسبت گلگت بلتستان میں گرم ملبوسات کی قیمت کم ہونا چاہئے تھا ۔لیکن اس وقت سکردو معمولی سوٹیر جس کی قیمت اگر راولپنڈی میں 500 روپیہ ہے تو یہاں نو سو سے ہزار تک وصول کر رہا ہے۔ اسی طرح بچوں کے جوتے شہروں میں کم سےکم 350 سے چار سو تک مل جاتی ہے لیکن سکردو کے دوکانداروں نے جوتوں کی قیمتوں میں بھی سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔ ہمارے نمائندے نے اس حوالے سے سکردو کے کئی دوکانداروں سے گاہک کے طور پر قیمتوں میں ناجائز اضافے کی وجہ پوچھا تو ذیادہ تر دوکانداروں کا یہی کہنا ہے کہ سیزن میں اگر نہ کمائیں تو ہم کب کمائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ملبوسات کی قیمت شہروں کی نسبت کم ہونا چاہئے تھا کیونکہ ملبوسات یہاں چائینہ سے آتے ہیں لہذا قیمتوں میں اس قدر اضافہ غریب عوام بڑی پریشانی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکردو میں پرائس کنٹرول سسٹم کو کوئی وجود ہی نظر نہیں آرہا یہاں صرف ملبوسات نہیں بلکہ روزہ مرہ کی ضروریات کے تمام اشیاء من مانی کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے لیکن ضلع انتطامیہ اس حوالے سے مکمل طور پر لاعلم نظر آتا ہے۔ سکردو بازار میں سول سوسائٹی کے کچھ کارکنوں نے اس کی وجہ انجمن تاجران کو قرار دیا ہے اُنکا کہنا تھا کہ انجمن تاجران اپنے فائدے کیلئے ہمیشہ عوام کو سڑکوں پر لاتے ہیں لیکن بازار میں اشیائے خوردنوش اور ملبوسات کی قیمتوں میں آنکھ بند کرکے اضافے پر کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔
سردیوں کی آمد،بلتستان میں گرم ملبوسات کی قیمتیں آسمان کو چھوگئے،انتظامیہ خاموش۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا