چلاس (پ،ر)دیامر پولیس کی مختلف آپریشنل ٹیموں کا وادی داریل ، کھنبری اور کھنر میں مختلف کامیاب کاروائیاں مختلف۔ قتل ، اقدام قتل اور اغوائیگی کے جرائم میں قانون کو مطلوب 09 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابو وادی داری میں SIP میر غنی کی قیادت میں پولیس آپریشنل ٹیم نے تھانہ داریل کو مقدمہ علت نمبر69/18 بجراٸم 302/109ت پ، میں مطلوب مجرمان اشتہاری محب اللہ،انواراللہ پسران میور خان، سلیمان ولد ہزال خان، میور خان، گل محمد پسران بلال ساکنان یشوٹ داریل جبکہ مقدمہ علت نمبر29/12بجراٸم 302/34ت پ تھانہ داریل میں مطلوب مجرم اشتہاری موسی ولد گشپور ساکن یشوٹ داریل کو بدوران چھاپہ گرفتار کر لیا ہے۔جبکہSIP سمیع اللہ SHO کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تھانہ کھنبری کے مقدمہ علت نمبر08/1993بجراٸم 302/109/457/34ت پ میں مطلوب 02مجرمان اشتہاری عبدالطیف، فرقان پسران سعید خان ساکنان کھنبری کو دروان چھاپہ گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب وادی کھنر میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران SIP خوشحال خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تھانہ KKH کو دو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری شیرولی ولد پیاپ خان ساکن کھنر کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس پی دیامر نے ایس ایچ او داریل، کھنبری ، KKH چلاس اور ان کے ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر خصوصی شاباش دی ہے۔
دیامر پولیس کی کامیاب کاروائی،کئی خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا