گلگت(چیف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی والے تھلیچی میں بیرل لگا کر جگا ٹیکس وصول کررہے ہیں جب ٹیکس کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو وہاں پر تعینات ملازمین مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں وزیر اعلی فورس کمانڈر اور چیف سیکریٹری فوری طورپر نوٹس لے اور اس جگا ٹیکس کو ختم کرائے یہ بات رینٹ اے کار ڈرائیور یونین اور عوامی ایکشن کمیٹی نے این ایچ اے افس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈرائیور یونین کے صدر نظیم خان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیرمین فدا حسین سمیت دیگر رہنماوں نے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہاں پر ٹیکس فری زون ہے اس کا اعلان سابق وفاقی حکومت بھی کرچکی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورے میں بھی کیا ہے لیکن این ایچ اے گلگت اور دیامر کے حدود میں تھلیچی کے مقام پر ایک بیرل لگا کر گلگت بلتستان کے مقامی لوگوں سے زبردستی ٹیکس وصول کررہا ہے جس پر روزانہ اس بیرل پر مقامی لوگوں اور این ایچ اے کے ملازمین کے مابین لڑائی روز کا معمول بن چکا ہے ۔این ایچ اے غیر قانون طور پر ٹیکس وصول کرنا بند کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اس موقع پر ڈرائیور یونین کے بھاری تعداد میں ڈرائیور بھی این ایچ اے افس احتجاج کے لئے موجود تھے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے اعلی حکام سے بات چیت کرکے اس مسئلے کو حل کرانے کا وعدہ کیا جس پر ڈرائیور یونین نے اپنا احتجاج موخر کردیا وائس چیرمین فدا حسین نے کہا کہ فوری طورپر اس بیرل کو ختم کیا جائے اور غیر قانونی ٹیکس لینا بند کیا جائے اس حوالے سے این ایچ اے حکام سے بات چیت کرینگے اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج کا راستہ اپنائے گے۔
متنازعہ خطے میں غیرقانونی ٹیکس کی وصولی کے عمل کو روکا جائے۔عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا