راولپنڈی میں یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، آذادی کی بعد محرومیوں پر شدید تشویش۔

0 0

راولپنڈی(پ،ر)گلگت بلتستان کی نوجوانوں اور طلباء کیطرفسے جشن آذادی کے حوالے سے کیک کٹنگ کی رسم راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان علی یار ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بڑی بہادری سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگروں اور سکھوں کو علاقے سے مار بھگا کر 16 روذ کی آذادی تو حاصل کرلی لیکن بدنام ذمانہ معاہدہ کراچی کے تحت جموں کشمیر کے ساتھ نتھی کر کے ایک بار پھر پولیٹیکل ایجنڈ کے ہاتھوں حقوم سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورت حال واضح ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی قسمت کے فیصلے خود کرنے کیلئے عملی جدوجہد کا اعلان کرنا ہوگا۔ جی بی یوتھ فورم کے سینر رہنمازاہد جمال نے کہا کہ حقیقی آذادی کا وقت قریب آچکا ہے نوجوان اور طلباء اپنا رول ادا کرے دیامر یوتھ فورم کے چیرمین علی احمد جان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک پیج پر متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت حقوق سے محروم نہی رکھ سکتے اس موقع پر طالب علم رہنماء عرفان آذادنے بھی خطاب کیا سنئیر ایکٹیو کارکن اے بی جان بلتی، باسط لکی،شمایل بیلوی، سرکار اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں یوتھ رہنماء بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website