گلگت میں خالصہ زمینوں پر تعمیرات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون کئی افراد جیل۔

0 0

گلگت(پریس ریلیز) قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جوٹیال اور سکوار میں خالصہ سر کار سرکار زمینوں پر کام کرنے والوں کو گرفتار سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے کورٹ ٹرائل کر کے باری جرمانے عائد کر کے جیل کی سزا سنا دی ایک ٹھیکیدار کو گرفتارکر کے پیش کر نے کا حکم جاری کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات پر نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر احسان الحق نے حلقہ پٹواری محمد طاہر اور پٹواری ذاکر سمیت جوٹیال تھانہ پولیس اور میونسپل فورس کے ہمراہ جوٹیال اور سکوار کھاری میں خالصہ سر پر کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران خالصہ سر کار زمینوں پر کام کرنے والوں کو اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے عدالت میں پیش کر دیا گیا سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے کورٹ ٹرائل کرتے ہوئے188CRPCکے تحت باری جرمانے عائد کر کے ایک ہفتے جیل کی سزا سنا دیا کاروائی کے دوران ایک شخص موقع پر عدم موجودگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ گرفتار کر کے پیش کریں واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے ہر قسم کے تعمیرات پر بغیرNOC پابندی عائد کردی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website