ہماری حکومت آنے سے لاشیں گرنے کا سلسلہ ختم ہوگیا،ہم نے امن قائم کی ۔ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن

0 0

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سلطان آباد تا چھلمس داس آر سی سی پل کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی دور حکومت سے پہلے مذہب کے نام پر انتشار پھیلایا گیا۔ گلگت میں 300 سے زیادہ بے گناہ افراد کی لاشیں گری۔ کئی ہفتے کرفیو رہا لیکن اس وقت کے حکومتوں نے ترقی اور امن کیلئے اقدامات نہیں کئے۔ 2015 ء میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا۔ چار سالوں میں گلگت بلتستان میں مذہب کے نام پر کوئی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہواہے۔اُنکا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات میں سیاسی تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ مذہبی اجتماع میں مجھ پر اور میری حکومت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے گئے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔ مذہبی اجتماعات میں ہم پر تنقید کرنے والوں کی حمایت سے جو حکومتیں آئی ان ادوار میں ایک کلوٹ تعمیر نہیں ہوا۔ گلگت بلتستان میں بے گناہ لوگوں کی لاشیں گری۔ ہم پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ ہم نے بلاتفریق علاقے کی خدمت کی ہے۔ ان علاقوں کو بھی اربوں روپے کے منصوبے دیئے جہاں سے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ نہیں ملا۔ جہاں سے ہمارے نمائندے منتخب نہیں ہوئے ان علاقوں میں بھی نئے اضلاع بنائیں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاتفریق تمام علاقوں میں اربوں مالیت کے منصوبے دیئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website