سکردو سے تہلکہ خیز خبر، ممتاز عالم دین آغا علی رضوی نے آذادی کی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

0 0

سکردو( نامہ نگار خصوصی) سکردو میں اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے گئے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین سیکرٹری جنرل ایم ڈبیلو ایم پاکستان آغا علی رضوی اور بلتستان یوتھ الائنس کے چیرمین مولانا محمد حسن جوہری نے حسینی چوک پر عوام سے دھواں دار خطاب کیا۔ شیخ حسن جوہری کا کہنا تھا کہ سکردو میں جاری سودی کاروبار میں ممبران اسمبلی اور اہم سرکاری اداروں کے افسران اور بڑے سرمایہ دار براہ راست ملوث ہیں۔ اس وجہ سے سودی کاروبار ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس غیر اسلامی کاروبار میں غریب آدمی مسلسل دھنس رہا ہے جسکا کسی کو پرواہ نہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ اس وقت دہشتگرد عناصر گلگت بلتستان میں عوامی نمائندہ بن کر عوام کو بیوقف بنا رہا ہے شنید ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوتے ہی گلگت بلتستان میں قتل غارت گری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جائے اور شاہراہ قراقرم پھر سے غیر محفوظ ہو جائے لہذا اس شاہراہ کی حفاظت کیلئے مستقبل بنیاد پر سیکورٹی کے انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کو اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین سیکرٹری جنرل ایم ڈبیلو ایم پاکستان آغا علی رضوی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق کے نام پر بیوقوف بنایا جارہا ہے اس سلسلے کو اب ختم ہوجا نا چاہئے۔ حسینی چوک پر چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں پاکستان نے مودی کو جواب دینا ہے تو گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بناکر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مظلوم عوام پر جاری بھارتی جارحیت کی اخلاقی طور پر مذمت کرتے ہیں اور کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے پر گلگت بلتستان میں واویلا کا اخلاقی جواز نہیں رہتا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں ارٹیکل 370 اور 35 A تو کل ختم ہوا ہے مگریہاں یہ کام پچاس سال قبل ہوچکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان میں شامل کر نہیں کرسکتا تو مزید انتظار نہیں بلکہ ہمیں متنازعہ بنیاد پر حقوق دو جو کہ ہمارا قانونی حقوق ہے۔اگر ایسا نہیں کیا ہم آذادی کی تحریک چلائیں گے۔ اُنہوں فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے قوم پرستوں کو ہیلی کاپٹر میں گھومانےسے کچھ نہیں ہوگا اُن بیگناہوں پر فورتھ شیدول ختم کرو کیونکہ یہ قانون دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بنایا تھا یہاں کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ پُرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے لوگ ہیں۔ اُنہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عوام کو ہم نے آزادی کی تحریک چلانے سے روکا ہوا ہے لہذا حکمران پانی سر سے گزرنے سے پہلے ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کو متنازعہ بنیاد پر حقوق دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website