ضلع دیامر مستقبل کے معماروں کی سرزمین ہے ، یہاں سے قائد اعظم،ابن الہشم،علامہ اقبال اور بو علی سینا پیدا ہونگے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان

0 0

چلاس(بیورورپورٹ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جزل احسان محمود خان نے ہائی سکول تھک جل میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی جرگہ دیامر میں تعلیمی انقلاب کا دستک دے رہا ہے، دیامر میں تعلیمی جرگوں کا مقصد لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے،تعلیمی جرگہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کا سبب بنے گا،دیامر کا ہر فرد تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے حصے کا شمع ضرور جلائیں۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جز ل احسان محمود خان نے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر تعلیمی میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہاہے اور یہاں کے بچے پاکستان کے ہر کونے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے نظر آرہے ہیں،

دیامر کے مستقبل کے معماروں کی بہترین تعلیمی تربیت کا بیڑا پاک فوج نے اُٹھا رکھا ہے بہت جلد یہاں سے قائد اعظم،ابن الہشم،علامہ اقبال اور بو علی سینا پیدا ہونگے۔دیامر کی مٹی بہت ذرخیز ہے،یہاں کے نوجوان نسل کی مناسب تربیت ہو تو یہ انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں،یہاں کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،پاک فوج ان ہونہاروں کی تراش خراش میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔فورس کمانڈر نے کہا کہ دیامر کا ایک تابناک مستقبل ہے اور یہاں کی نئی پوت اپنے اس مستقبل کو روشن رکھنے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بناکر آگے بڑھیں انشاء اللہ بہت جلد اس علاقے کی تقدیر بدل جائیگی۔

تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی جرگہ کے انعقاد پر فورس کمانڈر اورپاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی اور تعمیر کا سوچا اور عملی اقدامات کیئے۔

تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی جرگہ بہت جلد اپنے اثرات دیکھائے گا،فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کے بچوں کے ماتھے پر مستقبل کے سنہرے خواب ہیں،یہ بچے ڈاکٹر قادیر،ارفع کریم اور لالک جان بننا چاہتے ہیں،لیکن ان بچوں کی پوٹینشل کیلئے ایک مثبت راستہ چاہے،فورس کمانڈر نے دیامر کے ان مستقبل کے معماروں کے پوٹینشل کو مثبت سمتوں پر گامزن کرنے کیلئے دیامر میں تعلیمی جرگہ کا انعقاد کیا،جس پردیامر کی قوم میجر جزل احسان محمود خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔فیض اللہ فراق نے مزید کہا کہ تعلیم اس علاقے کی سب سے بڑی ضرورت ہے،

ہماری بیماریوں کی جڑ ہماری بیماریوں کا علاج تعلیم ہے،دیامر کے لوگ تعلیمی جرگہ کو کامیاب بناکر احسان محمود خان کی مشن کو کامیاب کریں گے۔تعلیمی جرگہ سے صدر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ ضیاء اللہ تھکوی نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مجموعی تعلیمی مسائل سے فورس کمانڈر کو آگاہ کیا اور ان کے دیامر آمد کو علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے نیک شگون قرار دیا،فورس کمانڈر نے اس سے قبل ہائی سکول گینی اور ہائی سکول نیاٹ میں خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور والدین کو اپنی توجہ بچوں کی تعلیم پر مرکوز رکھنے پر زور دیا۔فورس کمانڈر احسان محمود خان نے تعلیمی جرگہ کے بعد طلبہ میں سکول بیگز تقسیم کیا۔فورس کمانڈر میجر جزل احسان محمود خان کا تھک نیاٹ آمد پر عوام اور طلبہ نے شاندار استقبال کیا اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،عوام اور معززین علاقہ نے فورس کمانڈر کو روائتی شاہ اور تحائف بھی پیش کیئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website