بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما کو پولیس کی دھمکیاں، گلگت بلتستان بچاو تحریک کا بڑا مطالبہ۔

0 0

سکردو(پ،ر)گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوئنر شبیر مایار کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیاں میں کہا ہے کہبلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر توصیف و دیگر طلبہ جو کہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مقیم ہیں، کو بلتستان پولیس کی طرف سے مسلسل فون کر کے تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہیں فون کالز پر یہ بتا کر ہراساں کیا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کی سفارشات موصول ہو رہی ہیں۔ لہذا وہ آئیں اور تھانوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ ایسی ہی اطلاعات گلگت بلتستان کے دیگر طلباء کی طرف سے بھی موصول ہورہی ہیں جو تعلیم یا روزگار کے سلسلے میں اپنی دھرتی سے باہر ہیں اور کسی نہ کسی سطح پر اپنی تعلیم و روزگار کے ساتھ گلگت بلتستان کے حقوق پر بھی وقتا فوقتاً بات کرتے رہتے ہیں۔ گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوئنر شبیر مایار
اس حوالے سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو اپنے گھر کے دہلیز پر تعلیم اور روزگار کی خواہش کرنے اور اس کے حق کے لئے بات کرنے پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ تحریک اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہروں میں حصول تعلیم کیلئے موجود طالب علموں کو ہراساں تعلیم دشمنی ہے اور اس قسم کے تعلیم کش جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف محکہ جاتی کاروائی کریں کیونکہ بنیادی حقوق کا مطالبہ جمہوری معاشرے کا حق ہے۔ اُنہوں نے خطے کے ان تمام نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان تمام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %