گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوئنیر شبیر مایاررہا، تحریک کے مرکزی رہنماء نے انتظامیہ کو خبردار کردی۔

0 0

سکردو(پ،ر )گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوینئیر شبیر مایار کوسکردو پولیس نے آج صبح ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے احاطے سےفورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کا بہانہ کرکے گرفتار کیا تھا۔ اُنہوں نے آج ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بدحالی اور عوام مریضوں کیلئے عدم سہولیات کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ اُنکی گرفتاری کے بعد گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر بھر سے عوامی کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور پولیس کو اُنہیں رہا کرنا پڑا۔ تحریک کی مرکزی قیادت نے پولیس کے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. اس ضمن میں تحریک کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوچکی تھی کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہمارے کنوینئر کو رہا کیا گیا ہے جس پر ہم تمام حق ہرست عوام کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔گلگت بلتستان بچاو تحریکسکردو پولیس کے اس بزدلانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور یہ باور کرا دینا چاہتی ہے کہ تحریک کے کسی بھی رہنماء پر انتظامیہ کا جبر ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. ہم انتظامیہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ پُر امن سیاسی عمل کو اپنی بیوقومی سے (یا پھر پالیسی کےتحت) سبوتاژ کرنے کی کوششوں سے آخر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ یاد رہے کہ یہ پرانا وقت نہیں آج گلگت بلتستان کے نوجوان اس خطے کے تمام معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، انہیں مزید دلبرداشتہ کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا.
تحریک کی مرکزی قیادت کے رہنماء (احسان علی ایڈووکیٹ) نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوینئر اور ممتاز ترقی پسند رہنما شبیر مایار کی گرفتاری قاری حکومت کے منہ پہطمانچہ ہے جی بی حکومت اسلام آباد کے حکمرانوں کی سہولت کاری بند کرے شبیر مایار کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ حکومت جی بی بچاو تحریک اور اسکی پروگرام سے خوفزدہ ہے۔ تحریک کے رہنماء شبیر مایار کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر چلتے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ گلگت بلتستان یوتھ الائنس کراچی, راولپنڈی اور لاہور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یہ کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان بچاو تحریک کے پروگرام سے مکمل اتفاق رکھتے ہیں اور تحریک کے رہنماوں پر کسی بھی طرح کے غیر قانونی کاروائی کی صورت میں پاکستان بھر سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی احتجاج کی کال دی جائے گی۔

رہائی کے بعد قوم پرست رہنما شبیر مایار نے گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا اور گروانڈ میں اُن کی رہائی کیلئے جہدوجہد کرنے والے تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website