استور( ٹی این این) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں وفاقی مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار دورانی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور پارٹی کابینہ کے ہمراہ استور کا مختصر دورہ کیا۔ اُنہوں نے پی ڈبلیو ڈی رسیٹ ہاوس میں ضلعی کابینہ اور پارٹی ورکرز سے مالاقات کی ۔اس موقع پر ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے عامر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔اُنکا کہنا تھا کہ نیب وفاق کی طرح جلد گلگت بلتستان میں بھی چوروں کا احتساب کر یگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ نیب کو نواز شریف اور زرداری جیسے اشرفیہ کو پکڑنے میں دشواری نہیں ہوئی ہے تو وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اور سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کا احتساب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے۔ اُنہوں نے کہا کہشونٹر ٹنل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے جھوٹ بول کر لوگوں کا توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسا ہر گز نہیں ۔نہ ہم نے پی ایس ڈی پی سے نکالا ہے اور نہ نکالنے کے حامی ہے شونٹرٹنل کو ہم ہی بنائیںگے۔
وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن اور سید مہدی شاہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، نیب کو سگنل دے دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا