سکردو( ٹی این این)قوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازعہ خطے کے تمام حقوق دئے جائیںتنازعہ کشمیر کا فیصلہ جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام خود کریں گے۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ممبر کور کمیٹی قومی الائنس و صدر قومی لائرز فورم گلگت بلتستان امتیاز علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازعہ خطے کے حقوق کا حصول گلگت بلتستان کا حق ہے. گلگت بلتستان کو 70 سالوں سے ایل ایف اوز اور آرڈرز کے ذریعے چلایا جانا انتہائی ظلم ہے. مسلہ کشمیر کے فریق کی حیثیت سے گلگت بلتستان کے لئے بھی کشمیر طرز پر ریاستی نظام دینا پاکستان کے لئے ممکن ہے اور فی الفور دیا جانا چاھیے. قوم کے جوان باشعور ہو چکے ہیں اور انہیں اپنے جائز حقوق کا علم ہے. تنازعہ کشمیر پر ہم نے کس طرف جانا ہے اس کا فیصلہ گلگت بلتستان جموں اور کشمیر کی عوام خود کریں گے. قومی الائنس جلد اپنے سرحد کے دونوں پار کشمیری بھائیوں کے ساتھ عباس سفیر ایڈووکیٹ بانی چیئرمین قومی الائنس گلگت کی قیادت میں بڑا اتحاد بنائیں گے اور مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے
آذادکشمیر طرز پر ریاستی سیٹ اپ گلگت بلتستان کے عوام کا قانونی حق ہے۔ رہنما قومی الائنس
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا