شگر(عابدشگری) دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں صحرائی جیپ ریلی کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب ریلی کا آغاز ہو،گیا۔ گلگت بلتستان کے سنیئروزیر حاجی اکبر تابان نے پرچم لہراکر اس ریلی کا آغاز کیا۔ اس ریلی میں 80جیب موٹر سائیکل جبکہ ایک خاتون ریسرز شریک ہیں۔ ریلی 54 کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پر ہو رہی ہے۔اور ملک بھر سے نامور ریسرز شریک ہیں۔ریلی میں پاکستان بھر سے ماہر کار ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے کئی ماہر ڈارئیور بھی کوالیفائنگ رائونڈ میں شامل ہے۔تمام ڈرائیور جیت کیلئے پرعزم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی میں شریک ڈارئیورں کا کہنا تھا کہ وہ اس ریلی کا حصہ بن پر انتہائی خوش اور پر جوش ہے۔سرد صحرا میں کار ریلی میں شرکت ہمارے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔اور جیت کی امید ار لوگوں کو بہتر انٹرٹینمنٹ کی خواہش لئے ریلی میں شریک ہوئے ہیں۔
شگر کولڈڈیزرٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ اختتامی مرحلے میںتمام کارڈرائیورز نے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل مقابل آج ہوگا۔مقابلے میں 80کار ڈرائیورز اور 25موٹر بائیک حصہ لے رہے ہیں۔جبکہ ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اکبر تاباں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تاباں تھے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریلی دیکھنے کیلئے سرفہ رنگا آئے اور کچھ دیر تقریب میں شریک رہے۔افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کے ثقافت کو نمایاں کرنے کیلئے سکولوں کی طلباء نے اورڈائمنڈ جوبلی بینڈنے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جبکہ پاکستان رینجر پنجاب کے گھڑ سواروں اور شگر کے پولو ٹیم نے نیزہ بای کا مظاہرہ کیا۔ ریس کے افتتاحی تقریب میں پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،کار ریس دیکھنے کیلئے ہزراوں شائقین ژھے تھنگ میں موجود تھے۔جو کار ریس دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہیں۔۔اس موقع پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا۔
کوالیفائی رائونڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حاجی اکبر تابان ، سیکریٹری ٹورزم آصف اللہ خان اورکمشنر بلتستانعلی اصغر سید نے کہا ہے کہ سرفہ کار ریلی گلگت بلتستان میں سیاحت کی فرغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔اللہ تعالی نے گلگت بلتستان کو بی شمار نعمتوں سے نواز ا ہے۔ یہاں سے نکلنے والی دریائے پورے پاکستان کو سیراب کرتا ہے جبکہ یہاں کے پہاڑوں میں اربوں مالیت کی قیمتی پتھر چھپے ہوئے ہیں۔یہاں کے ریگستان بھی دنیا میں ایک اپنی مثال ٓپ ہے اس کا انداز ہمیں نہیں تھا۔اس سال یہ ایونٹ ملکی سطح پر ہوا آئندہ سال سے یہاں انٹر نیشنل لیول کے کار ریس ایونٹ منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی بہتری کیلئے خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کار ریس میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر سے آنے والی ڈرائیوروں کو خوش آمدید کہا اور ان پر زور دیا کہ وہ یہاں کے مثبت امیج کو اپنے علاقوں میں پھیلائیں۔ یہ علاقہ دنیا بھر میں سب سے پرامن علاقہ ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے گلگت بلتستان اس نوعیت کی تقریبات کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرئے گی۔انھوں نے اس ریس میں ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پاک وویل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیل سرفراز نے کہا بلتستان قدرتی خوب صورتی سے بھر خطہ ہے یہاں کے لوگ پر امن اور مہمان نواز ہیں اد لئے یہاں ہر سال اس ریلی کا اہتمام کرنا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا