کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔ مسلمانوں پر فرض ہے ایم ٹی اے کواردو کے صدر شیخ نقی جنتی

0 0

کواردو (ایس ایم موسوی) مرکز تحفظ اقدار اسلامی کواردو کے صدر علامہ شیخ علی نقی جنتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈین فوج کے ہاتھوں کشمیری ماں بہنوں کی عزت پامال ہورہی ہے۔ ناموس کی تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ عالمی برادری اور مسلمان سربراہان کو کشمیر کے مسائل حل کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہندوستان جہاں 15 سو سال سے زیادہ عرصہ مسلمانوں کی حکمرانی رہی ہو آج وہاں مسلمانوں کا یہ حال ہے۔ اس ظلم پہ ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔ آج کشمیری عوام آزادی کے نعرے لگارہی ہیں مگر عالم اسلام کے سربراہوں کی ضمیریں مردہ ہوچکی ہے جو ان کی صدائیں نہیں سنتے۔ غلام قومیں تو ایک دن آزادی حاصل کرلیتی ہے لیکن غلامی کو ہی آزادی تصور کرنے والوں کو آزاد کرانا مشکل ہوتا ہے۔ انشاءاللہ پاکستانی عوام سمیت حکومت افواج پاکستان کی مدد سے کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website