گلگت بلتستان کو کسی صورت میں صوبہ نہیں بنایا جارہا ،اس سے کشمیر کاز متاثر ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

0 0

مظفر آباد( محمد عارف عرفی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو کسی بھی قسم کا صوبہ بنانے سے صاف انکار کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کرفیو اور سنگینوں کے سائے میں عید منا رہے ہیں، کشمیر کے عوام بھارت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یہ کشمیر کی آزادی کی لڑائی ہے۔ مظفر آباد کے مہاجر کیمپ میں اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے ستمبر میں نیویارک جا رہے ہیں، مودی آج وہ کام کر رہے ہیں جو ہٹلر نے کیا تھا۔ کشمیر کا تنازع تین دہائیوں سے کبھی ٹریڈ اور کبھی ایڈ کی نذر رہا، بھارت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا۔ لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ کشمیر کی آزادی کی لڑائی ہے، کشمیریوں نے بھارتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ دورہ چین کے دوران چینی وزیرخارجہ اور قیادت کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، جموں و کشمیر اور لداخ کو علیحدہ کیا گیا اس پر چین کو بھی اعتراض ہے۔ چین کی رائے سے پالیسی بنانے میں مدد لیں گے جس کے بعد اقوام متحدہ کے دروازے پر دستک دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ میں کشمیر کا وکیل ہے۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے میرے سوال پر اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے دو ٹوک موقف ہے کہ گلگت بلتستان کو کوئی صوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی بنائیں گے وہاں کے لوگوں کی ڈیمانڈ کے باوجود ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کرینگے جس سے کشمیر کاز متاثر ہو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %