گلگت(جی بی ٹوڈے) عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس گلگت بلتستان کے حالیہ اور گزشتہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس بلتستان ریجن سے سید آغاعلی رضوی سمیت دیگر ایکزیکٹیو باڑی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پر حکومتی توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ظلم اور زیادتی سے آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
1.گلگت بلتستان کے حدود کو تحفظ فراہم کیا جائے جہاں جہاں تنازعات اٹھے ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے اور جن تنازعات پر مقدمات قائم ہوکر سپریم کورٹ آف پاکستان یا دیگر عدالتوں میں ہیں ان میں چیف سکریٹری یا کسی اور فرد کو فریق بنانے کے بجائے صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا جائے.
2. لینڈ ریفارمز کمیشن کے سفارت کو منظرعام پر لایا جائے.
3. چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو میرٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے تحت عمل میں لایا جائے اور لوکل سینئر غیر متنازعہ شخص کا انتخاب کیا جائے.
4.سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں چیف جسٹس سے لیکر سکریٹریز کے من مانیوں کو ختم کرکے احتساب کا آغاز کیا جائے.
5. وفاق میں حالیہ دنوں اضافہ ہونے والے ٹیکسز کے عمل کو گلگت بلتستان پر اثرانداز ہونے سے روکا جائے اور فری زون کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مل مالکان کو وفاقی فیصلے پر پابندی کو لازم قرار دیا جائے.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان عوامی مسائل کے حل کیلئے گلگت بلتستان سطح پر عوعوامی جدوجہد کو یقینی بنانے کیلئے گلگت اور بلتستان ریجن سمیت تمام اضلاع میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا.
عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس،سرحدی حدود کی خلاف وزریوں پر شدید تحفظات ،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا