حسنین رمل کی گرفتاری اور قمر نجمی کے خلاف مقدمہ،سول سوسائٹی بلتستان سراپا احتجاج۔

0 0

سکردو(ٹی این این) گلگت بلتستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ نثار حسنین رمل کی رات کی تاریکی میں گرفتاری اور بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن سکردو ڈویژن کے صدر طلباء رہنما قمر نجمی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف آج سول سوسائٹی سکردو یادگار شہداء سکردو پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے رہنما سول سوسائٹی نجف علی،پیپلزپارٹی کے رہنما عبداللہ حیدری، لیاقت اعظمی رازق سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایک نہتے شخص جس کے پاس ایک موبائل فون کے سوا کچھ نہ ہو کرائے کے مکان میں رہتا ہو ،بچوں کے فیس دینے کے لئے پیسہ نہ ہو اسکونظرئے کی بنیاد پرگرفتار کرنا ظلم ظلم اور دہشتگردی ہے۔ اُنہوں نے حکومت سے حسنین رمل کو فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا مزید کہنا تھاطالب علم رہنما قمر نجمی کے گھر پر رات 1 بجے چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کی پامالی اور الٹا قمر نجمی پر ایف ائی آر درج کرنے کا شدید مذمت کرتا ہوں ان پر درج ایف ائی ار کو واپس لے کر پولیس کے خلاف انکوائری کر کے انہیں سزا دیا جائے ورنہ بہت جلد شدید احتجاج کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %