ضلع شگرانتظامیہ نےہوٹلوں میں کھانوں کو Styrfoamمیں پیکنگ پر پابندی لگا دی۔

0 0

شگر(عابدشگری) ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگر نے ہوٹلوں میں کھانوں کو Styrfoamمیں پیکنگ کرنے اور پارسل کو حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے سٹیئرفوم میں پارسل پر پابندی عائد کردیا اور اس سلسلے میںدفعہ 144نافذ کردیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگرزیدکے دستخط سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کا اطلاق اشیاء خوردنوش کی تیاری اور ان کی تجارتی ترسیل پر لازمی ہے اس بابت گلگت بلتستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے آگاہ کیا ہے کہ تجارتی سطح پر ہوٹلوں میں تیار شدہ کھانے پارسل Styrfoamسے تیار شدہ ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔لہذا مفاد عامہ کی خاطر ان میٹریل کے ڈبوں کے استعمال کو روکنا از بس ضروری ہے۔لہذا دفعہ144نافذ کردیا گیا ہے ۔ اور آج کے بعد کوئی بھی ہوٹل انتظامیہ یا مالکان اس قسم کی ڈبوں کا استعمال اشیاء خوردنوش کی استعمال کیلئے ترک کردیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %