کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے یونین کونسل حمزہ گوند کے گاوں گنوخ میں آسمانی گرنے سے تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 7 گھر مکمل طور پر تباہ اور کئی گھروں کو جزوی نقصان پونچا ہے۔ ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنما آخوند غلام محمد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گنوخ میں نظام زندگی مکمل طور پرمفلوج ہوچُکی ہے آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جہاں عوامی املاک کو شدید نقصان پونچا ہے وہیں موبائل سروس اور بجلی اور سڑک بھی اس ذد میں آکر گاوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچُکی ہے۔ اُنکا کہنا ہے جو گھر تباہ ہوئے ہیں اُن میں بچے بوڑھے اور مریض بھی ہیں لیکن عدم سہولیات اور حکومتی عدم توجہی کے سبب گزشتہ تین روز سے کھلے آسمان تلے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اُنہوں نے گنوخ کے عوام کی جانب سے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سےپُرزور اپیل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پاس رہنے والے شہریوں کے مسائل کی طرف مسلسل حکومتی عدم توجہی کا نوٹس لیں اور گنوخ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جو عوامی املاک زرعی زمینوں کو نقصان پونچا ہے اُس کی بحالی اور معاوضوں کیلئے ضلع کھرمنگ انتظامیہ حکم دیں اور جن 7 افراد کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوچُکی ہے اُن کو نیا گھر بنا کر دیں تاکہ لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے عوام کی مایوسیوں میں کچھ کمی آسکے۔
ضلع کھرمنگ لائن آف کنٹرول کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے تباہی مچ گئی،عوام نے فورس کمانڈر سے بڑا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا