وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی کو کروڑوں کے رشوت کی آفر،اہم انکشاف نے تہلکہ مچاد یا۔

0 0

شگر(عابدشگری)وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال اساتذہ کی تعیناتی کے دوران انہیں آٹھ کڑور روپے رشوت کی آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرایا۔شگر ماڈل سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کئی انقلابی اقدامات اٹھائے جن میں ای لرننگ ، شفا طریقے سے اساتذہ کی تعیناتی،محکمہ تعلیم سے سیاست اور شوت کلچر کا خاتمہ شامل ہے۔ آئندہ سال سے سعودی شہزادے کی تعائون سے فاصلاتی نظام تعلیم(Distance Education) متعارف کرارہے ہیں۔ جس کے بعد ارندو ،اسکولی کے طلباء بھی ماڈل سکول کی طلباء کی طرح بہتر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف امریکہ مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں جبکہ ہمیں تعلیمی میدان میں ان سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہماری 4سالہ دور حکومت گلگت بلتستان کی تعلیمی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دوران ہم نے انقلابی اقدامات کئے جس کا وفاقی حکومت معترف ہے۔ اور حال ہی میں گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم کو صوبے میں بہتر تعلیمی نظام کی وجہ سے وفاقی سطح کی کمیٹی میں ممبر دی گئی۔تعلیمی سروے میں گلگت بلتستان دوسرے نمبر پر رہا جبکہ چاروں صوبے تعلیمی لحاظ سے ہم سے پیچھے ہیں۔ انشاء اللہ ہم آزاد کشمیر کو بھی پیچھے چھوڑیں گے۔گذشتہ ادوار میں ایجوکیشن میں مافیا کا راج تھا جسے ہم نے ختم کیا۔اور تعلیمی اداروں کا آزاد کردیا ۔ جس کی وجہ سے تعلیمی نظام میں بہتری آرہے ہیں۔ آج سرکاری سکولوں کا نظام بہتر ہوا ۔جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے طلباء سرکاری سکولوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔شگر میں سرکاری سکولوں اور اساتذدہ کی تعداد میں کمی ہے۔ جس کا ہمیں احساس ہے۔اور اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website