اسکردو( اقبال علی اقبال) چیئرمین قومی الائنس عباس سفیر ایڈووکیٹ و چیئرمین قومی یوتھ الائنس وزیر حسنی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام دشمن ہڑتال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں بڑے تاجروں نے اپنے مفادات کے لیے عوامی طاقت کا غلط استعمال کیا ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان ،سیاسی ،سماجی شخص انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کہاں تھے جب ذخیرہ اندوزی کرکے غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ چند سال قبل ہونے والے ٹیکسزیز کے خلاف لاکھوں غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہوا ٹیکسزیز کے نام پر عوام کو جمع کیا گیا اور 5 سال کےلئے FBR کے قانون کو لوگو کرنے کے لیے مہلت دی گئی اسی احتجاج کے بعد بڑے سرمایہ دار تاجروں کی جانب سے عوامی کو ایشیا مہنگے داموں فروخت کیے گئے ۔ٹیکس نیٹ سے غریب عوام مستثنیٰ ہے جب کہ یہ ٹیکس صرف سرمایا دار طبقے پر لگایا گیا ہے۔غریب عوام احتجاج سے لاتعلقی اختیار کر ے انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتالوں سے غریب تاجر،دھاری دار تندور تھیلے والے دیگر متاثر ہوتے ہیں اور آن کے گھروں کا چولہہ بوجھ جاتا ہے غریب دھاری دار اپنی دکانوں کو کھلی رکھیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالیں دھاری دار کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاجران پہلے اپنے خود ساختہ مہنگائی کو ختم کرے باشعور قوم ان کے دھوکہ کو سمجھ چکی ہے یہ سرمایا دار طبقہ اپنی معیشت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے غریب عوام کو استعمال کرتے ہیں۔اور بعد میں انھیں غریب عوام کا خون چوستے ہیں۔
گلگت بلتستان کےانجمن تاجران چھوٹے تاجروں کا معیشت تباہ کرنے کیلئے جو ہڑتال کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے قومی الائنس
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا