شگر(ٹی این این)صاف پانی کی بندش کیخلاف بڑقچھن کی خواتین و بچے سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔روڈ پر دھرنا کی باعث وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی پیدل پھر موٹر سائیکل پر اگلے منزل روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شگر کے گائوں بڑقچھن میں پینے کی صاف پانی کی عد فراہمی کیخلاف خواتین بچوں کو لیکر سڑکوں پر نکل آئے اور محکمہ کے خؒاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئے۔اسی دوران وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی کسی تقریب کیلئے شگر پہنچے تو وہ بھی بلاک میں پھنس گئے۔ انہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نہ مانے، اور وہ گاڑی چھوڑ کر پیدل ماڈل ہائی سکول کی جانب روانہ ہوئے جہاں ن لیگ کے ایک متوالے نے موٹر سائیکل پر بٹھاکر سکول تک لے آئے۔مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی اور ایس ڈی او شاہد علی نے مذاکرات کئے اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پانی کی بندش کے خلاف ضلع شگر کے عوام سراپا احتجاج،وزیر تعلیم ابراہم ثنائی مشکل میں پھنس گیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا