اسلام آباد(ٹی این این)ہفتے کی صبح وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیانات میں ایک مرتبہ پھر ’سیسیلین مافیا‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ ن پر چوٹ کی، جس کی جانب سے حال ہی میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ایک متنازع ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ وزیر اعظم نے ٹیوٹ کیا کہ اٹلی کی سیسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی بیرون ملک منتقل کیے گئے اربوں روپے بچانے اور عدلیہ و ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔
اس ٹویٹ کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی ٹویٹ کی، جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر الزامات لگائے۔وزیر اعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ٹویٹس کے بعد ٹوئٹر پر تبصروں کی بھرمار شروع ہو گئی اور اس حوالے سے کچھ ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
You’re a part of the mafia that pressurises judges into targeting & punishing your political opponents. It is you who used the institutions to settle scores with your opponents & defaced & maligned them in the process. Shame on you. https://t.co/tRgTAdv2DM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
In a similar vein to the "Sicilian mafia", the Pakistani mafia uses tactics of bribe, threat, blackmail and begging to pressurise state institutions and judiciary in order to protect their billions of money laundering stashed abroad.https://t.co/DcXWNZntq3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا