میرحاصل بزنجو کا نام چیئرمین سینٹ کیلئے منتخب،وزیر اعظم نے بھی دبنگ اعلان کردیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک /ٹی این این)اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینٹ کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ طفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد رہبر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں میر حاصل بزنجو کا نام حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
میڈیا روپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے، اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website