ضلع دیامر میں پولیس کی بڑی کاروائی،سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار۔

0 0

چلاس (ٹی این این)دیامر پولیس کی آپریشنل ٹیم کی کامیاب کاروائی تھانہ گبر تانگیر کو سنگین جرم میں مطلوب مجرمان اشتہاری انور، لیاقت پسران گل رحمان اور شیر باز ولد سردراز ساکنان مشکےتانگیر کو دوران ناکہ بندی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ، ایس ایچ او تھانہ تانگیر SIP رحمت عظیم کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دوران ناکہ مطلوب تین مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ۔ مجرمان اشتہاری تھانہ گبر تانگیر کے مقدمہ علت نمبر05/2019,بجرائم 319/34 ت پ میں مطلوب تھے ۔پولیس نے ایککامیاب کاروائی تھانہ داریل کو سنگین جرم میں مطلوب مفرور ملزم نوید اکبر ولد شجاعت نور ساکن منکال پاِئین کوبھی دوران تلاشی و ناکہ بندی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ داریل میں مقدمہ علت نمبر 22/2019,بجرائم /506/337-F 354 ت پ کے تحت مطلوب تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website