شہباز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے نواز شریف کی دھمکی،سنئیر صحافی نے اہم انکشاف کردیا۔

0 0

اسلام آباد (ٹی این این) نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی دھمکی کے بعد شہباز شریف وطن واپس آئے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا لندن میں سیر کرنے کے علاوہ کوئی کام نہ تھا۔ وہ ہیٹ پہن کر مختلف لوگوں سے ملتے، صحافیوں سے پہلو بچا کر نکل جاتے، ان کا مقصد لندن کے موسم انجوائے کرنا اور ٹیسٹوں کے بہانے وہیں رہنا تھا۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف کی شہباز شریف کے ساتھ بات کرائی ۔ ’نواز شریف نے کہا شہباز صاحب آپ پہلی دستیاب فلائٹ پکڑیں اور پاکستان پہنچیں ، اگر آپ نہیں آتے تو نہ میں آپ کو پارٹی میں قبول کروں گا اور نہ ہی خاندان میں‘۔سینئر صحافی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے حکم پر واپس آئے ہیں ، شہباز شریف اب بھی بہانہ بنا کر نکل جائیں گے کیونکہ وہ لندن سے واپس آنے کیلئے تیار نہیں تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website