گلگت(پ۔ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری محض سیاسی انتقام ہے۔آصف علی زرداری کوئی نیازی نہیں جو میدان چھوڑ کے بھاگ جائے۔جیلیں،ہتھکڑیاں اور کوڑے پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالوں کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔بھٹو شہید کے جیالے زندانوں اور ہتھکڑیوں سے گھبرانے والے نہیں۔قومی احتساب بیورو سیاسی انتقام بیورو بن چکا ہے۔کٹھ پتلی حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔الیکشن چرانے والی تبدیلی سرکار سیاست کو نوے کی دھائی میں دھکیل رہی ہے۔مسلط کردہ شخص تمام سیاسی مخالفین کو گرفتار کروا کر آمر مطلق بننا چاہتا ہے۔ایمپائر کے اشاروں پر ناچنے والے مداریوں کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے۔آصف علی زرداری کو گیارہ سال جیل میں رکھنے والے کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے اب یہ کٹھ پتلی حکومت کیا ثابت کرے گی۔آصف زرداری کی گرفتاری دراصل نام نہاد تبدیلی سرکار کی بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا ثبوت ہے۔ملکی معیشت کا کباڑہ کرنے والے اب جمہوریت پر شب خون مارنے لگے ہیں۔اس طرح کے بزدلانہ اور منفی ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کا راستہ نہيں روکا جاسکتا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے نہ کرے گی بلکہ ملکی ترقی و سلامتی اور جمہوری استحکام و تسلسل کے لئے پہلے کی طرح آئیندہ بھی ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔
اضف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات کا سحت موقف سامنے آگیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا