مکہ مکرمہ (آن لائن/ٹی این این)اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوبیا اور دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے، کشمیر میں مسلمانوں پہ مظالم کی لہر بڑھتی جا رہی ہے، کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آزادی کےلئے جدوجہد کررہے ہیں،او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی مذہب انسانی قتل ودہشتگردی کی اجازت نہی دیتا، اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا نہیں کہتا۔ دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کےخلاف استعمال کیا۔ مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔ عمران خان نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے اور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے امّہ پر زور دیا کہ مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا