لوڈشیڈنگ کے ستائے ضلع کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا۔

0 0

کھرمنگ( ٹی این این) ضلع کھرمنگ منٹھوکھا گیمل فیز 2 بجلی گھر کی افتتاح نے غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام کو لوڈشیڈنگ سے دوچار کردیا۔ اہل علاقہ کہنا ہے کہ بجلی گھر کی تعمیر کیلئے زمینیں ہماری برباد ہوئی ہے لیکن آج جب بجلی گھر چل گیا تو تاریخ میں پہلی بار پورے علاقے میں گرمیوں کے موسم میں بھی عوام کو بدترین لودشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اس وقت علاقے میں نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا عید قریب ہے لیکن درزی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے ،گندم پسائی اور لکٹری کے کارخانے چلانے والوں کا کام بھی رُک گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تعلیمی نظام پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے نئے بجلی گھر سے قریبی علاقوں کو بجلی دئے بغیر سکردو لے جانا ضلع کھرمنگ کو بلوچستان بنانے کی سازش قرار دے رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے لوڈشیڈنگ کی خاتمے کیلئے قدیم بجلی گھر جسے گزشتہ ماہ بند کر دیا ہے دوبارہ خصوصی طور پر اس علاقے کیلئے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ منٹھوکھا 250kw بجلی گھر فوری طور پر بحالی کیلئے سب سٹیشن تک جو کہ پاور ہاوس سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے الگ سے ہائی ولٹیج لائن لگا کر عملے کی کمی کو پورا کریں ورنہ اہل علاقہ محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website