گلگت(پ-ر )گلگت متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع، جاوید حسین، نواز خان ناجی، عمران ندیم اور بی بی سلیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب کمیٹیوں کا وقت گزر گیا ہے. گلگت بلتستان کی قوم کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتی. سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو من و عن قبول کر کے متنازعہ حقوق دیے جائیں. اپنے حقوق کے حصول کے لئے عید کے فورا گلگت بلتستان کی عوام کو سڑکوں پر لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے. اس بار گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق لے کر رہینگے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے نئی بننے والی وفاقی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کے لیئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے.انہوں گلگت بلتستان کے سول سوسائٹی، سیاسی پارٹیوں اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تیاری کر لے. گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بہت مزاق ہوا ہے اب کوئی ظلم نہیں سہینگے. اپنے حقوق کے لیے گلگت بلتستان کی قوم کو نکلنا ہوگا. انہوں نے گلگت بلتستان کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی کے ہاته مضبوط کریں اور حقوق حاصل کرنے ہیں تو عید کے بعد سڑکوں پر نکل جائیں.
کمیٹی تسلیم نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں متنازعہ حقوق دیے جائیں ورنہ مطالبہ سڑکوں پر ہوگا ۔ متحدہ اپوزیشن
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا