گندم سبسڈی کے خاتمے کی صورت میں سخت مزاحمت کیا جائیگا۔ مولانا مزل شاہ

0 0

چلاس(ٹی این این)گندم سبسڈی کے خاتمے پر گلگت بلتستان کی عوام کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارمولانا عبدالمیحط اور مولانا مزمل شاہ نے چلاس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے متنازعہ علاقہ میں اشیائے خورد اور نوش پر سبسڈی دینا حکومت پاکستان کی زمہ داری ہے۔دیامر کے اندر زرعی اراضیات کی کمی ہے جو زمین کاشت کے قابل تھی وہ ڈیم کے اندر زیر آب آرہی ہے،ایسے میں گندم پر سبسڈی کا خاتمہ عوام کا معاشی قتل تصور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کے خاتمے پر دیامر کی عوام خاموش نہیں رہیں گے اور سخت مزاحمت کیا جائیگا،حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی عوام کیساتھ ظلم بند کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %