حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے پر عزم اور میڈیا کی آزادی کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔سیکرٹری انفارمیشن

0 0

شگر( عابدشگری) سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے پر عزم ہیں اور میڈیا کی آزادی کے لئے دن رات کام کررہی ہے شگر کے پریس کلب کے صدر عابد شگری اور جنرل سیکرٹری علی نقی شگری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کام کرہی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام اضلاع کا دورہ کررہا ہوں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدمات اٹھائے ہیں اور تما م پریس کلبوں کو فعال بنایا جائے گا جہاں جہاں پریس کلب نہیں ہے ان اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر پریس کلب کی تعمیر کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،انہوں نے شگر پریس کلب کی تزین وآرائش کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی شگر میں پریس کلب کیلئے فوری سرکاری زمین کی الاٹ کرکے اس کی Consceptپیپر کو فوری بھیجا جائے تاکہ اس سال کی اے ڈی پی میں پریس کلب کی عمارت کو رکھا جاسکیں۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ تمام پریس کلبوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ایک لاکھ کی گرانٹ کی فراہمی، گروپ اور ہیلتھ انشورنش آخری مراحل میں ہے۔ گرانٹ کی چیک آئندہ چند دنوں میں مشیر اطلاعات خود اپنے ہاتھوں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت صحافت صحافیوں کی زمہ داری ہے صحافی ہمارے کاموں کی تعمیری تنقید کریںتاکہ اصلاح ہو

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %