مناور جیل گلگت میں قیدیوں کی حالت زار،اپوزیشن لیڈرکیپٹن(ر) محمد شفیع نے ناقابل یقین انکشاف کردیا۔

0 0

گلگت(پ-ر)گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا مناور جیل میں موجود قیدی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات میں ہیں. جیل کے مسائل حل کرنے کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی فورا جیل کا دورہ کرے اور جیل کے قیدیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں. ایک سازش کے تحت نامکمل جیل میں قیدیوں کو منتقل کرنا زیادتی ہے. قیدی تو قیدی جیل کے ملازمین بھی انتہائی مشکلات میں ہیں. خاتون وارڈن کو قیدیوں کے بارک میں ڈال دیا جاتا ہے.جیل میں موجود ایک سال کی بچی کو پلانے کے لئے گرم دودھ میثر نہیں. آئے روز اپنڈکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے جیل میں موجود قیدی بھی انسان ہیں.عجلت میں جیل کا افتتاح کر کے قیدیوں کو مناور جیل میں منتقل کرنا بہت بڑی سازش ہے. پارلیمانی کمیٹی فورا جیل کا دورہ کرکے جیل کے قیدیوں اور جیل کے ملازمین کے مسائل حل کریں. اگر پارلیمانی کمیٹی نے فورا جیل کا دورہ نہیں کیا تو انسانی حقوق کی تنظیموں کو لکھنے پر مجبور ہو جاونگا. آگے رمضان کا مبارک آرہا ہے اور اس مہینے میں قیدیوں کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website