سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف جی بی کے سینیر رکن سید محمد عباس کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک اخبار ی خبرکے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں وفاق پاکستان کے اداروں کی خدمات واپس لینے کے لئے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے جسے منظور کیا گیا ہے ۔اس قرارداد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔گلگت بلتستان کا مستقبل اور جینا مرنا وفاق پاکستان کے ساتھ مربوط ہے اور اس قسم کے نفرت انگیز سوچ اورقرار دادوں سے کسی قسم کا کوئی فائدہ نہ ہوگا بلکہ اس سے گلگت بلتستان کو بڑے شدید نقصانات پہنچ سکتے ہیں۔ جنہوں نے نے یہ قراداد پیش کیا ہے اور جنہوں نے اس کے حق جن میں ووٹ دیا ہے ان کا بھیجے میں سوائے نقصان دہ جذبات اور نادانی کے سوا کچھ نہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔جی بی کے موجودہ نسل کے آباء و اجداد نے گلگت بلتستان کو آزاد ی ریاست پاکستان کا حصہ بننے کے لئے بڑی قربانیاں دے کر ڈوگروں سے آزادکرایا تھا لیکن گلگت کی انقلابی کونسل کے اراکین شخصیات کے ٹکراوٗ اور ذاتی انا کے سبب متحد نہ رہ سکے اورآزادی کے صرف پندرہ بعد انہی کی دعوت پر پاکستانی نمائندہ گلگت پہنچا تو گلگت کے انقلابی کونسل کے ممبران اورسیاسی قیادت پاکستانی نمائندہ سے کوئی بھی ایک ملنے نہ جاسکا چنانچہ آزاد ریاست گلگت کا پاکستان میں ضم ہونے کا موقع ہمیشہ کے لئے ضایع ہوگیا جس کا منفی اثر انو ماہ بعد بلتستان آزاد ہونے پراس پر بھی پڑا اور بلتستان بھی گلگت کے ان جذباتی اور غیر دانشمندقیادت کی آپس کی کشمکش کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جس کا خمیازہ جی بھی کے عوام پچھلے ستر سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ جی بی کی اسمبلی میں یہاں کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جن لوگوں کو بھیجا ہے وہ عوام کی بہتری اور علاقے میں ترقی کے حصول کے لئے بھیجا ہے ۔وفاق پاکستان سے دشمنی کی ابتدا شروع کرنے نہیں بھیجا۔اس کی جی بی کے باشندے ان کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتے ۔ یہ کتنی بچگانہ بات ہے کہ وفاق اپنے اداروں کو واپس لے۔اگر ہم یہ مطالبہ کریں گے تو وفاق کا کچھ نہیں بگڑے گا بلکہ جی بی کو دینے والی ریگولر اور ترقیاتی گرانٹ بھی واپس لے سکتی یا کٹوتی کرسکتی ہے ۔اگر وفاق نے اپنے اداروں میں سے صرف اگر ٹیلی کمیونیکیشن ادارہ (ایس سی او) کو ہی واپس لیں تو پتہ چلے گا کہ گلگت بلتستان کس طرح چوبیس گھنٹے میں اٹھارہویں صدی میں جا گرتا ہے اور اس کے بعد اس قرارداد پاس کرنے والوں میں کونسی صلاحیت اور وسائل موجود ہیں کہ وہ جدید دور کے اس اہم ترین سروس کوخود سے بحال کریں۔فلمی قسم کے ڈائیلاگ بولنا یا اپنے اسمبلی میں بھڑکیں مارنا بہت آسان ہے لیکن اس سے پہلے انہیںاس کے عواقب اور نتائج کا بھی بخوبی ادراک کرنا چاہیے ۔ اسمبلی کے ممبران نہ ہمارے خدا ہیں نہ وہ ہمارے مالک ہیں کہ جو بھی وہ کریں یہاں کے عوام سر تسلیم خم کریں ۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔جی بی کے عوام اس قرارداد کی بھرپور مذمت اورمخالفت کرتے ہیں۔یہ درست ہے کہ جی بی کے عوام کو حکومت پاکستان کی جی بی سے متعلق منفی پالیسیوں اور عوامی مسائل حل نہ کرنے اور کرپشن کو خوب موقع دینے پر شکایات ہیں اور ان کے خلاف احتجاج کرنا جی بی اسمبلی اور عوام کے ایک ایک فرد کا حق ہے لیکن اگر اسمبلی کے ممبران نے وفاق بالفاظ دیگر ریاست پاکستان کے خلاف مزید کوئی منفی قدم اٹھایا تو بلتستان ڈویژن سے ایک فرد بھی ان کا ساتھ نہیں دے گا اور انشاء اللہ سکردو سے ہی اس کی مخالفت میں عوامی ریلا اٹھے گا اس کے بعد اگرکوئی نا خوشگوار واقعات پیش آئیں تو ان کی ساری ذمہ داری جی بی اسمبلی خصوصا ان ممبران پر ہوگی جنہوں نے اس قرار کو منظور کیا۔ بلتستان کے عوام کسی قیمت پر بھی وفاق (ریاست) پاکستان کے خلاف کسی قسم کی بھی قرارداد یا اقدام کا ساتھ نہیں دے سکتے نہ دیں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں وفاق کے خلاف منظور کردہ قرارداد انتہائی قابل مذمت ہے۔سید عباس کاظمی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا