متوقع نئے گورنر اسٹیٹ بنک سے آئی ایم ایف کا خاص تعلق،بڑی خبر آگئی۔

0 0

اسلام آباد (ٹی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر اس وقت انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ(آئی ایم ایف) کیلئے مصر میں کام کر رہے ہیں جبکہ وہ اس سے پہلے آئی ایم ایف کے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے۔ ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریت کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرمحمد جہانزیب خان کوعہدوں سے ہٹادیا گیاہے اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ موجودہ اقتصادی صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس پر گورنر سٹیٹ بینک نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website