استور(نامہ نگار خصوصی)وزیر بلدیات رانا فرمان نے میرٹ کی پامالی کی انتہا کردی کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات رانا فرمان نے ضلع استور میں ویسٹ منجیمنٹ کے خالی آسامیوں کے لئے ہونے والی ٹیسٹ میں بدترین انداز سے میرٹ کا قتل عام کرکے اپنے عزیزوں کی تعیناتی کروائی گئی۔سینٹری سپروائزار کی خالی آسامیوں میں کامیاب امیدواروں کے پیپرز کسی اور نے حل کئے اور کامیاب قرار دئے جانے والے امیدوار گھروں میں بیٹھے رہے۔ذرائعکے مطابق میرٹ لسٹ میں موجود دو افراد کے پیپرز امیدواروں نے خود حل نہیں کئےاور نہ ہی وہ پیپر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ پیپر حل کے لئے انتہائی قابل لوگوں کی مدد لی گئی۔ بہت سارے امیدوران جو شارٹ لسٹ ہوئے انکے بدلے پیپرز بھی متبادل لوگوں سے دلوائے گئے۔ مگر انٹرویو میں نشستوں کی تعداد کے مطابق انکو کامیاب قرار دیا گیا۔ کافی سارے امیدوران جنکے پیپرز دیگر لوگوں سے حل کروائے گئے تھے۔ انکو نشستوں کی تعداد کم ہونے کیوجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی ضلع استور کے رہنماؤں نے آپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔اس بے ضبطگی پر عوام احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ حقداروں کی حق تلفی کرنے پر وہ ذمہ داران کے خلاف انکوائری کریں۔ اور ویسٹ منجیمنٹ میں ہونے والی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیں۔ مسلم لیگی حکومتی وزیر میرٹ کا قتل عام کرنے میں خاصی مہارت رکھتا ہے۔اسکے خلاف نیب کاروائی کرے
وزیر بلدیات گلگت بلتستان نے میرٹ کی دھیجاں اُڑا دی،نیب سے کاروائی کا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا